ہوم   >  پاکستان

چترال : رن وے کے قریب طیارے میں قائم ریسٹورنٹ سیل کرنے کا فیصلہ

7 months ago

 

چترال ایئر پورٹ رن وے کے قریب فوکر طيارے کے اندر قائم فرینڈ شپ ريسٹورنٹ سيل کرنے کا فيصلہ کرلیا گیا، فلائنگ آپريشن کو درپیش سيکیورٹی خدشات کے باعث ریسٹورنٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ چترال نے طيارے کے اندر قائم فوکر فرینڈ شپ ريسٹورنٹ کو سيل کرنے کا فيصلہ کیا ہے، ڈی سی چترال نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوکر طیارے میں ريسٹورنٹ ايئر پورٹ رن وے کے قريب واقع ہے، جس کے باعث فلائنگ آپريشن کو سيکیورٹی خدشات درپيش ہيں، ناکارہ طيارے کی ملکيت کے کاغذات بھی موجود نہيں۔

ڈی سی چترال نے ناکارہ فوکر ميں قائم ريسٹورنٹ کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا حکم جاری کیا گیا، 2004ء ميں فوکر طيارہ ناکارہ ہونے کے باعث گراؤنڈ کرديا گيا تھا، ناکارہ طيارے کو سابق پائلٹ نے سياحوں کیلئے ريسٹورنٹ بناليا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں