Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > Latest

نیب نے حمزہ شہباز کو 30 اپریل کی پیشی کیلئے سوالنامہ بھجوا دیا

SAMAA | - Posted: Apr 27, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 27, 2019 | Last Updated: 1 year ago

قومی احتساب بیورو (نیب) نے رہنما مسلم ليگ ن حمزہ شہباز کو 30 اپريل کي پيشي کےليے سوالنامہ بھجوا ديا ہے۔

نیب کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے میں حمزہ شہباز سے اثاثوں، سرمايہ کاري اور ٹيکس کي مکمل تفصيلات مانگي گئي ہيں۔ آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈنگ کے کيس ميں حمزہ شہباز کو نیب نے 30 اپريل کو طلب کر رکھا ہے۔

سوالنامے ميں حمزہ شہباز سے 2005 سے اب تک کی سرمایہ کاری اور کمپنيوں پر قرض کي تفصيل فراہم کرنے کي ہدايت کي گئي ہے۔

حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 8 مئی تک توسیع

اسکے علاوہ بھائي اور والدہ سے شراکت داری، تين سال کے ٹیکس ریٹرنز اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کا بھي کہا گيا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزيشن ليڈر کو 2005 سے 2017 کے دوران بڑھنے والے اثاثوں اور 3 گرفتار مبينہ فرنٹ مين سے ملنے والي رقم سے تعلق بھي بتانا ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube