Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مریض کی ہلاکت پر لواحقین کا احتجاج

SAMAA | - Posted: Apr 26, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 26, 2019 | Last Updated: 2 years ago

ايبٹ آباد کے ايوب ميڈيکل کمپليکس ميں مريض کي ہلاکت پر لواحقين کا احتجاج، بات ہاتھا پائي تک پہنچ گئي،اسپتال انتظاميہ نے معاملے کي جانچ کيلئے کميٹي بنادي۔ ایبٹ آباد کے ايوب ميڈيکل کمپليکس ميں مريض کي ہلاکت پر جھگڑا ہوگیا، اسپتال ميں لواحقين اور سيکيورٹي عملہ ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑا جس کی ايک...

ايبٹ آباد کے ايوب ميڈيکل کمپليکس ميں مريض کي ہلاکت پر لواحقين کا احتجاج، بات ہاتھا پائي تک پہنچ گئي،اسپتال انتظاميہ نے معاملے کي جانچ کيلئے کميٹي بنادي۔

ایبٹ آباد کے ايوب ميڈيکل کمپليکس ميں مريض کي ہلاکت پر جھگڑا ہوگیا، اسپتال ميں لواحقين اور سيکيورٹي عملہ ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑا جس کی ايک روز بعد فوٹيج سامنے آگئي۔

انتالیس سالہ خالد کو پيٹ درد کي شکايت پر گزشتہ روز لايا گيا تھا، اہلخانہ نے الزام لگایا کہ مريض ڈاکٹر کي غفلت سے ہلاک ہوا۔

اسپتال انتظاميہ نے معاملے کي جانچ کيلئے کميٹي بنادي جو ہفتے کي شام رپورٹ جمع کرائے گي۔

نشوہ کی موت،پرائيويٹ ہاسپٹل اينڈ کلينک ايسوسی ايشن کے صدر جنيد شاہ مستعفی

اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمر کا کہنا تھا کہ ہم نے يقين دلايا تھا کہ جو بھي اس ميں ملوث ہوا اس کے خلاف ايکشن ہوگا، اس کے باوجود لوگوں نے قانون کو اپنے ہاتھ ميں لينے کي کوشش کي۔

جس کا نقصان يہ تھا کہ باقي مريضوں کے علاج ميں خلل پڑ رہا تھا جبکہ ايس پي قمر حيات کي يقين دہاني کے باوجود اسپتال عملے کے خلاف مقدمہ درج نہيں ہوسکا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube