Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

پاکستان میں ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، وزیراعظم عمران

SAMAA | - Posted: Apr 26, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 26, 2019 | Last Updated: 2 years ago

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وائٹ کالر جرائم نے ترقی پذیر ممالک میں ترقی کا پہیہ جام کیا اور منفی اثرات ڈالے، تاہم ہماری حکومت اب ملک میں وائٹ کالر جرائم کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور جلد اس سے چھٹکارا پا لیا جائے گا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا...

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وائٹ کالر جرائم نے ترقی پذیر ممالک میں ترقی کا پہیہ جام کیا اور منفی اثرات ڈالے، تاہم ہماری حکومت اب ملک میں وائٹ کالر جرائم کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور جلد اس سے چھٹکارا پا لیا جائے گا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

چین کے شہر بیجنگ میں دوسرے بیلٹ اینڈ فورم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج اس معزز فورم پر دنیا کے کئی ممالک موجود ہیں، جنہوں نے جنگ پر بات چیت کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے، یہ فورم باہمی رابطوں اور شراکت داری کا اہم ذریعہ ہے، پاکستان چین کی اس بڑی کاوش کا ابتدائی شراکت دار ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین کے تعاون سے گوادر تیزی سے دنیا کا بڑا تجارتی مرکز بن چکا ہے، یہاں ہم ملک کا سب سے بڑا ایئرپورٹ تعمیر کر رہے ہیں، تاہم چین سے زراعت، صحت اور تعلیم میں مزید تعاون کا فروغ چاہتے ہیں، یہاں میں یہ بات بھی بتانا چاہتا ہوں کہ ہم پاکستان کی غیر مشروط حمایت پر چین کی قیادت کے شکر گزار ہیں۔

 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی کے لیے ہر چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے پاکستان میں توانائی کے بحران میں کمی ہوئی، پاکستان اور چین سی پیک کے اگلے فیز کی طرف بڑھ رہے ہیں، اگلے فیز میں اسپیشل اکنامک زونز کا قیام ہوگا۔

 

خطاب میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت ملک میں ریلوے، آئی ٹی اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیںٕ، جب کہ ماحولیاتی تغیرات کے منفی اثرات سے بچنے کیلئے اقدامات بھی ناگزیر ہیٕں، ماحول کی بہتری کیلئے ہم نے پورے ملک میں 10ارب درخت لگانے کے منصوبے کا آغاز کیا ہے، اس سے قبل ہم نے خیبرپختونخوا میں 5 ملین درخت لگائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارت کا معاہدہ اہمیت کا حامل ہے، پاکستان وائٹ کالر کرائم کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے، وائٹ کالرز کرائم نے ترقی پذیر دنیا پر منفی اثرات مرتب کیے، اقتصادی ترقی کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آگئے آئیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube