ہوم   > Latest

وزیراعظم عمران خان 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Apr 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Apr 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago

وزیراعظم عمران خان 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، وہ حکومتی ارکان اور آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کریں گے جبکہ 29 اپریل کو واپس وطن پہنچیں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج (جمعرات کو) شام چین روانہ ہوئے تھے، ان کے دورے کا شیڈول تبدیل کردیا گیا تھا، اس سے قبل انہیں 27 اپریل کو چین پہنچنا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کو بیجنگ پہنچنے پر میونسپل کمیٹی بیجنگ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل لی لیفینگ، پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ اور پاکستان کے چین میں سفیر مسعود خالد نے استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان چین میں اپنی مصروفیات کا آغاز 26 اپریل (جمعہ) سے چینی حکمرانوں اور آئی ایم ایف حکام سے ملاقاتوں سے کریں گے۔

عمران خان چینی صدر ژی جن پنگ کی دعوت پر بیلٹ اینڈ روڈ  فورم کے 2 سیشنز سے خطاب کریں گے۔

دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کومزید بڑھانے کیلئے دورے کے دوران کئی دیگر معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

مزید جانیے : وزیرستان پر سالانہ 100 ارب روپے خرچ کریں گے، وزیراعظم عمران خان

روانگی سے قبل وزیراعظم وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین شراکت نئی بلندیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں ، پاکستان اور چین کی دوستی عوام کے دلوں میں ہے، چین کے تعاون اور دوٹوک حمایت پر شکر گزار ہیں، معاشی ترقی اور روزگارکے مواقع پر کام کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، سی پیک ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم بیجنگ بین الاقوامی باغبانی نمائش 2019 میں شرکت کریںگے اور بیجنگ میں پاکستان کے بارے میں تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔یہ وزیراعظم کا چین کا دوسرا دورہ ہوگا انہوں نے اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں چین کا دورہ کیاتھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube