اس ملک کو چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے، شیخ رشید احمد

April 25, 2019

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کو خوشحال بنائیں گے، اسد عمر محنتی اور ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، آصف زرداری اور شریف خاندان نے ملک کو بہت لوٹا، اس ملک کو چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے عمران خان کی بلاول بھٹو سے متعلق بیان پر تبصرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے بات کو پھیلارہے ہیں، گدھا گدھا ہے اور زیبرا زیبرا ہے،کسی کو صاحبہ کہنے سے کوئی صاحبہ تھوڑی ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم کی کسی سے متعلق سلپ آف ٹنگ نہیں بھی تھی تو کیا ہوگیا۔

وزیراعلی پنجاب سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان عثمان بزدار کیساتھ کھڑا ہے، میں عمران خان کو جانتا ہوں تاہم میں پی ٹی آئی کا رکن نہیں ہوں۔

اپنی وزارت سے متعلق انھوں نے کہا کہ خود کو وزارت اطلاعات کے قابل نہیں سمجھتا، فردوس عاشق اعوان زبردست وزیر ہیں اور وہی وزارت کو چلائیں گی۔