ہوم   >  پاکستان

خیبرپختونخوا: اپوزیشن ارکان تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی

4 months ago

خيبر پختونخوا اسمبلی ميں حکومت اور اپوزيشن کے درميان تناؤ ميں اضافہ ہوگیا، ترقياتی فنڈز نہ ملنے پر اپوزيشن جماعتوں نے بڑا فیصلہ کرلیا، اپوزيشن ارکان تمام کميٹيوں کی رکنيت سے مستعفی ہوگئے۔ خيبر پختونخوا اسمبلی ميں تحريک انصاف حکومت کی ناانصافی پر اپوزيشن سراپا احتجاج بن گئی، ترقياتی فنڈز نہ مل سکے تو اپوزيشن...



خيبر پختونخوا اسمبلی ميں حکومت اور اپوزيشن کے درميان تناؤ ميں اضافہ ہوگیا، ترقياتی فنڈز نہ ملنے پر اپوزيشن جماعتوں نے بڑا فیصلہ کرلیا، اپوزيشن ارکان تمام کميٹيوں کی رکنيت سے مستعفی ہوگئے۔


خيبر پختونخوا اسمبلی ميں تحريک انصاف حکومت کی ناانصافی پر اپوزيشن سراپا احتجاج بن گئی، ترقياتی فنڈز نہ مل سکے تو اپوزيشن جماعتوں نے احتجاجاً اسمبلی سے واک آؤٹ کیا اور تمام کميٹيوں سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کرديا۔


اپوزيشن ليڈر اکرم خان درانی نے تمام استعفے اسپيکر مشتاق غنی کو پيش کر ديئے۔


صوبائی اسمبلی نے سری لنکا ميں دہشت گرد حملوں کیخلاف قرار داد بھی منظور کر لی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں