ہوم   >  پاکستان

پاک بحریہ کا سمندر سے زمین تک مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ

4 months ago

پاک بحریہ کا شمالی بحیرۂ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ، دوہری صلاحیت کے حامل میزائل نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پوری ٹیم کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فاسٹ اٹیک کرافٹ نے...



پاک بحریہ کا شمالی بحیرۂ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ، دوہری صلاحیت کے حامل میزائل نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پوری ٹیم کو سراہا۔


ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے میزائل کے ذریعے زمین پر ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا، مقامی سطح پر تیار کیا گیا جدید صلاحیتوں کا حامل میزائل سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے کی دوہری صلاحیت رکھتا ہے۔


وائس چیف آف نیول اسٹاف  کلیم شوکت نے پی این ایس معاون سے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا۔


وائس چیف آف نیول اسٹاف نے میزائل سسٹم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے انجینئرز اور ریسرچرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی استعداد اور پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
45 mins ago
2 hours ago
3 hours ago
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں