میڈیکل کالجز و جامعات میں سیمسٹر سسٹم ختم کرنے کیخلاف درخواستیں مسترد

April 23, 2019

سندھ ہائی کورٹ نے میڈیکل کالجز و جامعات میں سیمسٹر سسٹم ختم کرنے کےخلاف طلباء کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

عدالت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کو کالجز و یونیورسٹیز انتظامیہ کی سفارشات پر نظرثانی کی ہدایت کر دی۔

جناح میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے پی ایم ڈی سی 2018 کے طلباء سے سالانہ امتحانات کی شرط ختم کرنے کی سفارش کر رکھی ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے 2018 میں میڈیکل کے تعلیمی اداروں میں سیمسٹر سسٹم ختم کردیا تھا، پی ایم ڈی سی نے میڈیکل کالجز و یونیورسٹیز میں سالانہ امتحانات  لینے کی ہدایت کی تھی۔

جناح میڈیکل یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء نے پی ایم ڈی سی کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا

طلباء کی درخواستوں میں موقف تھا کہ وہ ایک سال قبل سیمسٹر دے چکے ہیں اس لیے 2018 کے طلباء کے لئے سالانہ امتحانات کی شرط ختم کرکے 2019 کی بیچ پر سالانہ امتحانات کی شرط لاگو کی جائے۔

طلباء کے مطابق اس سے قبل کالجز و یونیورسٹیز میں ہر 6 ماہ بعد سیمسٹر امتحانات لئے جاتے تھے۔