Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

بم کی اطلاع پر پی آئی اے فلائٹ کی پشاور میں ہنگامی لینڈنگ

SAMAA | - Posted: Apr 22, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 22, 2019 | Last Updated: 3 years ago

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع پر طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر پشاور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق پرواز نمبر پی کے 305 کراچی سے پشاور جارہی تھی۔ جیسے ہی طیارہ پشاور کے قریب پہنچا تو انہیں اطلاع ملی کہ اس میں دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔

اطلاع کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی اور اسے ایئرپورٹ پر ٹرمینل سے بہت دور ایک کونے میں کھڑا کیا گیا۔

ایئرپورٹ انتظامیہ اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے طیارے میں سوار مسافروں کو اتار کر ان کی تلاشی لی جن میں سے کسی سے کوئی ممنوعہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔ اس کے بعد طیارے کی چیکنگ کی گئی مگر وہاں سے بھی کچھ نہ ملا جس پر جہاز کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے مسافروں کے سامان کی بھی تلاشی لی مگر کسی قسم کا دھماکہ خیز مواد برآمد نہ ہوا جس پر انتظامیہ نے اسے جھوٹی افواہ قرار دے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube