ہوم   > Latest

وزیراعظم عمران خان کی تہران آمد پر ایرانی صدر سے ملاقات

SAMAA | - Posted: Apr 22, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 22, 2019 | Last Updated: 10 months ago

وزیراعظم عمران خان نے تہران آمد پر ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔

تہران آمد پر وزیراعظم عمران خان کی سعدآباد پیلس آمد پر شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

 

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کيا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفد میں شیریں مزاری، علی زیدی، عبدالرزاق داود اور زلفی بخاری سمیت دیگر وزرا موجود ہیں۔

 

شاہی محل آمد پر وزیراعظم عمران خان نے ایرانی کابینہ کے اراکین سے مصافحہ بھی کیا، جب کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود وفد کے اراکین سے مصافحہ کیا۔

قبل ازیں پاکستان سے ایران آمد پر وزیراعظم عمران خان نے مشہد میں امام رضا کے روضے پر حاضری دی تھی۔ وزیراعظم نے روضے پر نوافل ادا کئے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا مانگی۔

 

وزیراعظم سے امام علی رضا کے مزار کے متولی احمد ماروی اور صوبہ خراسان کی قیادت نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مزید قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ ایران میں موجود ہیں۔ ایران کے وزیر صحت ڈاکر سعید نما نے ایئر پورٹ پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube