کراچی میں یونیورسٹی روڈ کا ایک حصہ بند، ٹریفک شدید جام

April 22, 2019

کراچی میں ترقیاتی کام کے باعث یونیورسٹی روڈ کا ایک حصہ بند ہونے سے ٹریفک شدید جام ہوگیا۔

سفاری پارک سے نیپا آنے والا ٹریک بند کیا گیا ہے، جس کے باعث نیپا اور اطراف میں ٹریفک جام ہوگیا۔ گاڑیوں کو سروس روڈ سے گزارا جا رہا ہے۔

یونیورسٹی روڈ کے ایک حصے کو کچھ دن قبل کھودا گیا تھا تاہم ٹریک جزوی طور پر کھلا ہوا تھا لیکن آج سڑک کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں زیرِ زمین ہائی ٹینشن کی تاریں بچھانے کا کام جاری ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں سڑکیں کھودی گئی ہیں۔