ہوم   >  پاکستان

گوجرانوالہ، شوہر کی دوسری شادی پر پہلی بیوی کا ايکشن

4 months ago

گوجرانوالہ میں شوہر کی دوسری شادی کی اطلاع ملنے پر پہلی بیوی شادی رکوانے شادی ہال پہنچ گئی، شور شرابا کیا تو شوہر اور سسرالیوں نے شادی ہال سے باہر نکال دیا۔ گوجرانوالہ کے علاقے گھوڑے شاہ میں خوشیوں بھری شادی کی تقریب جاری تھی کہ دولہے کی پہلی بیوی اچانک شادي ہال پہنچ گئی...



گوجرانوالہ میں شوہر کی دوسری شادی کی اطلاع ملنے پر پہلی بیوی شادی رکوانے شادی ہال پہنچ گئی، شور شرابا کیا تو شوہر اور سسرالیوں نے شادی ہال سے باہر نکال دیا۔


گوجرانوالہ کے علاقے گھوڑے شاہ میں خوشیوں بھری شادی کی تقریب جاری تھی کہ دولہے کی پہلی بیوی اچانک شادي ہال پہنچ گئی ۔


شادی رکوانے کیلئے آئی پہلی بیوی کا کہنا تھا کہ شوہر نے طلاق دی نہ ہی دوسری شادی کی اجازت لی۔


شادی رکوانے کی کوشش پر دولہا اور اسکے اہل خانہ طیش میں آگئے، پہلی بیوی اور اسکے گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بناکر میرج ہال سے نکال دیا ۔


پہلی بیوی کے والد کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہمیں انصاف چاہیے۔


عفیفہ کی شادی 5 سال پہلے یاسر سے ہوئی تھي جبکہ وہ شوہر سے جھگڑے کے بعد تین سال سے میکے میں رہ رہی تھی، تمام تر کوششوں کے باوجود دولہا دوسری دلہن بیاہ لے گیا ۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں