اسد عمر کے خلاف مہم کی پرزور مذمت کرتا ہوں، جہانگیر ترین

April 21, 2019

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ اسد عمر اور انہوں نے مل کر آٹھ سال اسٹیٹس کو کیخلاف جدوجہد کی، آج بھی وہ اسد عمر کی جدوجہد کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کابینہ سے جانے کے باوجود اسد عمر کو پارٹی میں اہم مقام حاصل ہے، جو ہمیشہ قائم رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پوری پارٹی اسد عمر کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، میں بھی اسد عمر کی جدوجہد کو احترام کی نظرسے دیکھتا ہوں۔ فرحان ورک کی جانب سے دئے گئے تمام بیانات اور الزامات جھوٹ اور غلط ہیں۔