ہوم   >  پاکستان

وزیراعظم عمران خان آج ایران کے دورے پر روانہ ہونگے

4 months ago

وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر ایران جائیں گے، جہاں وہ ایران کے راستے اورماڑہ میں آنے والے دہشت گردوں کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔ ایران روانگی سے قبل وزیراعظم کوئٹہ بھی جائیں گے، جہاں وہ ہزار گنجی دھماکے میں شہید افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کریں گے۔

ایران آمد پر وزیراعظم مشہد میں قیام کریں گے، جہاں ایرانی صدر حسن روحانی سے ون آن ون ملاقات ہوگی، ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان مسلم امہ کو درپیش چیلنجز، دہشت گردي کے خاتمے پر بات چیت ہوگي۔ ايراني صدر کي جانب سے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ ديا جائے گا۔

 

اپنے دو روزہ دورے ميں عمران خان ايران کے روحاني پيشوا آيت اللہ خامنہ اي سے بھي ملاقات کريں گے۔ وزيراعظم ايران کي بزنس کميونٹي سے بھي ملاقات ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان وزراء کے وفود کي سطح پر مذاکرات بھي دورے کا حصہ ہیں۔

 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا ايران کا يہ پہلا دورہ ہے۔ وزيراعظم پيرکي رات گيارہ بجے پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔

 

ایران روانگی سے قبل وزیراعظم عمران خان کوئٹہ جائيں گے، جہاں وہ ہزار گنجي واقعہ ميں جاں بحق افراد کے لواحقين سے ملاقات اور تعزيت کريں گے۔ دورہ کوئٹہ میں وزیراعظم عمران خان “نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریب میں وزرا، حکام، طلباء و طالبات سمیت دیگر شعبوں کے افراد کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں