ہوم   >  پاکستان

پاکستان نے کابل میں جدید اسپتال بنا کر افغانستان کے حوالے کر دیا

4 months ago

پاکستان نے کابل میں 200 بستروں پر مشتمل جدید اسپتال بنا کر ہمسایہ ملک افغانستان کے حوالے کر دیا۔ پاکستان کی طرف سے افغان عوام کےلیے بطور تحفہ تیار کیا گیا اسپتال وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے افغانستان کے نائب صدر محمد سرور دانش اور وزیر صحت ڈاکٹر فیروزالدین کی موجودگی میں تقریب...



پاکستان نے کابل میں 200 بستروں پر مشتمل جدید اسپتال بنا کر ہمسایہ ملک افغانستان کے حوالے کر دیا۔


پاکستان کی طرف سے افغان عوام کےلیے بطور تحفہ تیار کیا گیا اسپتال وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے افغانستان کے نائب صدر محمد سرور دانش اور وزیر صحت ڈاکٹر فیروزالدین کی موجودگی میں تقریب کے دوران افغان حکومت کے حوالے کر دیا۔


وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ہمسائے کی مدد کرتا ہے، آپ ہمارے ساتھ کھڑے رہیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ہم ایک آزاد طاقتور اور مضبوط افغانستان دیکھنا چاہتے ہیں۔


پاکستانی حکومت کی طرف سے اسپتال کے تحفے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے افغان وزیر صحت ڈاکٹر فیروزالدین فیروز کا کہنا تھا یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان افغانستان کو ایک محفوظ، پرامن اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتا ہے۔


محمد علی جناح اسپتال کابل 200 بستروں پر مشتمل ہے جس کی تعمیر پر 24 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
1 hour ago
3 hours ago
4 hours ago
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں