ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات سے بارش کا امکان

April 20, 2019

بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج سے پاکستان میں داخل ہو رہا ہے، خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی وجہ سے آج رات مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ اور بنوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اتوار کو کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔