ہوم   >  پاکستان

حسین اصغر کوڈپٹی چیئرمین نیب مقرر کرنے کا فیصلہ

4 months ago

حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ چیئرمین نیب نے سفارش کردی۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ ڈپٹی چئیرمین نیب کے تقرر کی سمری کی باضابطہ منظوری صدر مملکت دیں گے۔

صدر مملکت کی جانب سے آئندہ ہفتے حسین اصغر کی بطور ڈپٹی چئیرمین نیب تقرری کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

حسین اصغر اس سے پہلے پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں