اورماڑہ واقعے میں شہید نیوی کے 3 اہلکاروں کی آبائی علاقوں میں تدفین

April 19, 2019

مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے پاک بحریہ کے 3 اہلکاروں کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی، شہداء کو فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں مکران کوسٹل ہائی وے پر گزشتہ روز دہشت گردوں نے کئی مسافروں کو بسوں سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جاں بحق افراد میں پاک بحریہ کے 3 اہلکار بھی شامل تھے۔

واقعے میں شہید زین العابدین نے 2 سال پہلے پاکستان نیوی میں بطور میرین شمولیت اختیار کی تھی، زین کا جسد خاکی آبائی علاقے رینالہ خورد پہنچایا گیا، نیوی کے جوانوں نے شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

شہید زین العابدین کو تارے شاہ قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

پاکستان نیوی میں 5 سال سے خدمات انجام دینے والے ہارون مسیح کا جسد خاکی سیالکوٹ لایا گیا، ان کی آخری رسومات میں عزیز و اقارب کے ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تیسرے شہید اہلکار حولدار علی اصغر 10 سال سے پاک نیوی میں خدمات انجام دے رہے تھے، ان کی نماز جنازہ لیہ کے فتح پور گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جس کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

 
 
 

ضرور دیکھئے


 27 May | 9 AM | ہیڈلائنز
27 May | 9 AM | ہیڈلائنز

May 27, 2019 9:18 am

 27 May | 12 AM | ہیڈلائنز
27 May | 12 AM | ہیڈلائنز

May 27, 2019 12:24 am

 26 May | 11 PM | ہیڈلائنز
26 May | 11 PM | ہیڈلائنز

May 26, 2019 11:12 pm

 26 May | 10 PM | ہیڈلائنز
26 May | 10 PM | ہیڈلائنز

May 26, 2019 10:18 pm

 26 May | 9 PM | ہیڈلائنز
26 May | 9 PM | ہیڈلائنز

May 26, 2019 9:39 pm

 26 May | 8 PM | ہیڈلائنز
26 May | 8 PM | ہیڈلائنز

May 26, 2019 8:10 pm