Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

SAMAA | - Posted: Apr 18, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 18, 2019 | Last Updated: 2 years ago

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات سمیت ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ملاقات کی، اس دوران ملکی سلامتی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملک کے دو بڑوں کی ملاقات میں خصوصی طور پر بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کو بلوچستان میں ہونیوالی دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube