Thursday, July 2, 2020  | 10 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

فیس بک کے ذریعے شہری کو لوٹنے والے 3 افراد گرفتار، غیر ملکی بھی شامل

SAMAA | - Posted: Apr 18, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 18, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ایبٹ آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ نے فیس بک کے ذریعے شہری کو لوٹنے والے غیر ملکی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقامی شہری سے 40 لاکھ فراڈ کرنے کے الزام میں غیر ملکیوں سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا۔

گرفتار ہونے والوں میں ایک غیر ملکی کا تعلق نائجیریا سے ہے جس کا نام جانس سمتھ ہے جبکہ اسکے ساتھ فراڈ میں 2 پاکستانی شہری شامل تھے جن میں جاوید خان اور نعیم شامل ہیں۔

فیس بک فراڈ میں متاثر ہونے والے شخص طاہر سرور کا کہنا ہے کہ ملزمان نے فیس بک پر لڑکی بن کر مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ میٹرو بینک یوکے میں ایک اکاؤنٹ ہے جس کا وارث کوئی نہیں ہے، آپ ہمیں 40 لاکھ روپے دیں ہم وہ سارے پیسے آپ کو بھجواتے ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube