Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

مستونگ حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی

SAMAA | - Posted: Apr 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

مستونگ ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشيں آج حب ايدھي پہنچائی جائیں گی، جس کے بعد ميتوں کو کراچي منتقل کيا جائے گا۔ مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

ترجمان ایدھی کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں صبح 7 بجے کے بعد سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے پہنچائی جائیں گی۔ جاں بحق افراد کی میتیں غسل و کفن کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ منگل کے روز بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بارش کے باعث پھسلن سے کراچی سے کوئٹہ جانے والی ویگن ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔ اندوہناک حادثے میں چار بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق، جب کہ پندرہ زخمی ہوئے۔

 

جاں بحق ہونے والے تمام افراد اپنے رشتہ دار کے جنازے پر جا رہے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube