ہوم   > Latest

خیبرپختونخوا حکومت کا پيشہ ور گداگروں سے نمٹنے کا فيصلہ

SAMAA | - Posted: Apr 16, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 16, 2019 | Last Updated: 1 year ago

خیبرپختونخوا حکومت نے پيشہ ور گداگروں سے نمٹنے کا فيصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں وزيراعلیٰ محمود خان نے قانون سازی کی  ہدایت کردی۔

خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی وزرا سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پیشہ ور گداگروں سے نمٹنے کیلئے قانون سازی کی جائے اور قانون کو فوری حتمی شکل دے کر کابینہ کے سامنے رکھا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پیشہ ورانہ گداگر بچوں اور خواتین کا استحصال کر رہے ہیں۔ پیشہ ورانہ گداگروں کو جیلوں میں بھیجا جائے جبکہ بچوں کو متعلقہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں داخل کرایا جائے۔

محمود خان نے محکمہ سماجی بہبود کو ہدایت کی ہے کہ بھیگ مانگنے والے بچوں کا علاج اور ان کی تربیت کے لئے لائحہ عمل پیش کرے جبکہ متعلقہ محکمے گداگروں کے منظم گروہ کے خلاف بھرپور کارروائی شورع کریں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube