Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

لاثانی اور فیض ایکسپریس ریلوے کی آزمائش بن گئیں

SAMAA | - Posted: Apr 16, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 16, 2019 | Last Updated: 2 years ago

ٹرينوں کي تعداد بڑھانے کے لئے محکمہ ریلوے نے لاہور نارووال سیکشن پر چلنے والی مسافر ٹرینوں کی بوگیاں کم کردیں ، مسافر چھت پر سفرکرنے لگے۔ ريلوے ميں نئي تبديلي آگئی، لاہور نارووال سیکشن پر لاثانی ایکسپریس کی بوگیاں 9 سے کم کرکے 3 اور فیض احمد فیض ٹرین کی بوگیاں 8 سے کم...

ٹرينوں کي تعداد بڑھانے کے لئے محکمہ ریلوے نے لاہور نارووال سیکشن پر چلنے والی مسافر ٹرینوں کی بوگیاں کم کردیں ، مسافر چھت پر سفرکرنے لگے۔

ريلوے ميں نئي تبديلي آگئی، لاہور نارووال سیکشن پر لاثانی ایکسپریس کی بوگیاں 9 سے کم کرکے 3 اور فیض احمد فیض ٹرین کی بوگیاں 8 سے کم کرکے 3 کردی گئیں جس کے باعث کام پر جانے والے افراد مجبور ہو کرر ٹرین کی چھت اور ریلوے انجن پر بھی کھڑے ہو کر سفر کرنے لگے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ دو گھنٹے کا سفر بڑي اذيت سےگزرتا ہے جبکہ معاملے پر بات کرتے ہوئے اسٹیشن ماسٹر نے سماء کو بتایا کہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے اس لیے بوگیوں کی تعداد کم کی گئی ، صورتحال جلد ٹھیک ہوجائے گی ۔

سو روپے کے ٹکٹ ميں نارووال سے لاہور تک لاثانی ایکسپریس ميں روزانہ ایک ہزارسے بارہ سو لوگ سفرکرتےہيں جن کیلئے تین بوگیاں ناکافی ہیں۔ فیض احمد فیض ایکسپریس پر بھی 240 مسافروں کی گنجائش میں 1200 مسافر سوار ہو رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube