پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں انتظامیہ اور ڈاکٹر کے اختلافات شدت اختیار کرگئے

April 16, 2019

لیڈی ریڈنگ اسپتال کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا، صوبے کے سنئیر ماہرامراض نے اسپتال سے استعفی دیدیا۔

پشاور کے سب سے بڑے اسپتال لیڈی ریڈنگ میں انتظامیہ اور ڈاکٹر کے اختلافات شدت اختیار کرگئے جس کے بعد سنئیر سرجن اور ماہر امراض قلب نے لیڈی ریڈنگ سے استعفی دیدیا۔

پروفیسرعبدالمالک کا کہنا تھا کہ ہم نے سہولیات کا مطالبہ کیا مگر انتظامیہ نے آپریشن بند کرکے مریضوں کو اور مشکل میں ڈال دیا ، موجودہ صورتحال میں استعفی دینے کا علاوہ اور کوئی چارہ نہیں بچا ہے ۔

ڈاکٹر نے اپنا استعفی ایل آر ایچ انتظامیہ کو ارسال کردیا ، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بورڈ آف گورنر سے اختلافات کی وجہ سے 7 ڈاکٹر استعفی دے چکے ہیں۔