Thursday, January 27, 2022  | 23 Jamadilakhir, 1443

خانیوال میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، حادثات میں 4 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Apr 15, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 15, 2019 | Last Updated: 3 years ago

خانیوال شہر و گرد و نواح میں طوفانی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری کے بعد چھت اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق جب کہ ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

خانیوال  شہر اور گرد و نواح میں طوفانی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرگئیں، جبکہ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، اس کے علاوہ سائن بورڈ، بجلی کے ٹرانسفارمر اور کھمبے بھی طوفانی بارشوں کے باعث بڑی تعداد میں زمیں بوس ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق طوفانی بارش کے بعد  چھت اور دیوار گرنے کے مختلف واقعات میں 4 جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت یوسف، نسیم، غلام فاطمہ اور نواز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے، شہر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر اشفاق گجر نے ڈسٹرکٹ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی، جبکہ طوفانی بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کے پول گرنے کی وجہ سے کئی گھنٹے بجلی کی فراہمی بھی بند رہی۔

میپکو حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی بارش کے باعث الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی کو بھاری نقصان کا سامنہ ہے اور بجلی کی سپلائی بحالی کا صارفین کو کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube