Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > Latest

سندھ اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس، مراد علی شاہ اور اپوزیشن ارکان میں تلخ کلامی

SAMAA | - Posted: Apr 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ايم کيو ايم کی جانب سے سندھ کی تقسيم کے بيان پر وزير اعلیٰ سندھ نے صوبائی اسمبلی میں جواب ديا تو ہنگامہ شروع ہوگيا، مراد علی شاہ نے بھی کہہ ديا کہ سندھ کی تقسيم کا سوچنے والوں کو ٹکڑے ٹکڑے ہوتے ديکھا، اور کتنے ٹکڑے ہونا ہے آپ کو، متحدہ والوں نے تو...

ايم کيو ايم کی جانب سے سندھ کی تقسيم کے بيان پر وزير اعلیٰ سندھ نے صوبائی اسمبلی میں جواب ديا تو ہنگامہ شروع ہوگيا، مراد علی شاہ نے بھی کہہ ديا کہ سندھ کی تقسيم کا سوچنے والوں کو ٹکڑے ٹکڑے ہوتے ديکھا، اور کتنے ٹکڑے ہونا ہے آپ کو، متحدہ والوں نے تو اپنا ليڈر ہی تبديل کرليا، ذوالفقار علی بھٹو ہمارے ليڈر تھے اور رہیں گے۔

پیپلزپارٹی کی رکن شہلا رضا نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے بيان کیخلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا، ایم کیو ایم اور اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا۔

پیپلزپارٹی کی قرار داد میں ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔ شہلا رضا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے میں سندھ کی بیٹی ہوں، یہ وہ تہذہب ہے جہاں امن تھا، انصاف تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کی تقسیم کے بیان پر صوبائی اسمبلی میں تقرير شروع کی تو ايم کيو ايم ارکان نے شور شرابا شروع کرديا۔ بولے کہ سندھ کی تقسيم کا سوچنے والوں کو ٹکڑے ٹکڑے ہوتے ديکھا، ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اور کتنے ٹکڑے ہونا ہے آپ کو؟۔

اپوزیشن کے شور شرابے پر انہوں نے کہا کہ ابھی تو بولنا شروع ہوا ہوں، ایم کیو ایم والوں نے اپنا لیڈر ہی تبدیل کرلیا، ذوالفقار علی بھٹو ہمارے ليڈر تھے اور رہیں گے۔

پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا، جس پر اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا کہ یہ سب کچھ آپ کا کیا دھرا ہے، مراد علی شاہ نے جواب دیا کہ وفاقی حکومت ہمیں دیں، ہم سب ٹھیک کرکے دکھادیں گے۔

سندھ اسمبلی ميں وزيراعلیٰ سندھ نے گولہ باری کا رخ پی ٹی آئی کی طرف کیا تو اپوزيشن ليڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی بھی بھڑک اٹھے۔

صوبائی وزیر سعيد غنی نے کہا کہ اپوزيشن ليڈر ایسی زبان استعمال کرتے ہيں شرم نہيں آتی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube