فواد چوہدری کی ملکی معیشت میں جلد بڑی تبدیلی کی پیشگوئی

April 15, 2019

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب بھی آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوتے ہیں، میڈیا پر وزرا کی تبدیلی کی خبریں چلائی جاتی ہیں، ایسی خبریں بغیر تحقیق کے نہیں چلانی چاہئیں،اس سے ملک کا نقصان اور مذاکرات پر اثر پڑتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کی معیشت میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے، وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کر کے آرہے ہیں، تمام مشکلات حل ہونے جا رہی ہیں، ملک میں بڑے فیصلے ہونے جا رہے ہیں، صبر کر لیا جائے تو بہتر ہے، وزیر اس لیئے وزیر ہیں کہ وزیراعظم ان سے مطمئن ہیں، فنانشنل ٹاسک فورس پر معاملات اچھے جار ہے ہیں۔