ایل این جی اسکینڈل، مفتاح اسماعیل نے گرفتاری سے بچنے کیلئے درخواست دائر کردی

April 15, 2019

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایل این جی اسکینڈل میں ضمانت قبل از گرفتاری کےلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

مفتاح اسماعیل کے خلاف نیب میں ایل این جی کیس کی تحقیقات چل رہی ہیں، نیب نے لیگی رہنماء کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر رکھی ہے۔

درخواست میں سیکرٹری وزارت قانون، نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی

مفتاح اسماعیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایل این جی کیس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں، نیب سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے، عدالت عالیہ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ایل این جی کوٹہ کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے تک نیب کو گرفتاری سے روکے۔

اس سے قبل مفتاح اسماعیل نے 9 اپریل کو بھی حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ان پر چیئرمین سوئی سدرن گیس کی حیثیت سے غیرقانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔