Sunday, July 5, 2020  | 13 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

کراچی، اسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے بچی کی حالت بگڑ گئی، مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Apr 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کراچی میں نجی اسپتال کی مبینہ غفلت سے 8 ماہ کی بچی کی حالت مزید بگڑنے پر بچی کے والد نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شارع فیصل تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا۔

گلستان جوہر میں واقع دارالصحت اسپتال انتظامیہ کی غفلت سے متاثراہ نشوا کو غلط انجیکشن لگایا گیا جس کے باعث نشوا کی حالت غیر ہوئی، متاثرہ بچی کو اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متاثرہ بچی کے والد قیصرعلی کا کہنا ہے کہ انصاف کے حصول کے لیے ہر فورم پر جائیں گے تاکہ ایسا کسی اور کے ساتھ نہ ہو۔

مقدمہ الزام نمبر 354/2019 میں اقدام قتل اور لاپرواہی کی دفعہ شامل کی گئی ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء اور صوبائی وزیر بلال غفار کا کہنا نے آج اسمبلی میں معاملے کو بھرپور انداز میں اٹھائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube