رحیم یار خان میں ملازمائیں گھر میں لوٹ مار کرکے فرار

April 13, 2019

گھر پر ملازمین رکھیں تو احتیاط برتیں، رحیم یار خان میں 2 دن پہلے ہی نوکری پر رکھی گئیں 2 ملازمائیں مالکان کو لوٹ کر فرار ہوگئیں، 60 ہزار روپے نقد اور سونا بھی ساتھ لے گئیں۔

شہری خبردار رہیں اور گھر پر ملازمین رکھے میں احتیاط برتیں، رحیم یار خان کے علاقے عباسیہ ٹاؤن میں 2 نوسر باز خواتین کام کاج کے بہانے گھر میں نوکری کیلئے آئیں، ایک دن ملازمت کی اور اگلے روز گھر والوں کو نشہ آوور چائے پلا کر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ دونوں عورتیں پڑوس میں کام کررہی تھیں، ایک روز قبل کام پر رکھا، دوسرے دن نشہ آور چائے پلا کر بے ہوش کردیا اور سامان لوٹ کر لے گئیں، کیش اور طلائی زیورات بھی لوٹ لئے۔

پولیس نے دونوں خواتین کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، حکام کے مطاق 60 ہزار نقدی اور زیورات کے علاوہ دیگر قیمتی لوٹنے کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔