ہوم   >  پاکستان

ہنگو میں سوتیلی ماں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

4 months ago

ہنگو میں فائرنگ کرکے سوتیلی ماں کوقتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

گزشتہ روزعلاقہ اسپین خاوری میں گھریلو ناچاقی پرفائرنگ کرکے سوتیلے بیٹے نورمحمد نے ماں کوقتل کیا تھا جس پر اس کے والد جان محمد نے ملزم بیٹے کے خلاف تھانہ سٹی میں قتل کامقدمہ درج کیا تھا۔

ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پرایس ایچ او سٹی سب انسپکٹر فضل محمد خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ فوری چھاپہ مار کر لختی بانڈہ گوساڑ پہاڑی کے حدود سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او سٹی فضل خان نے بتایا کہ گزشتہ دن نواحی علاقہ اسپین خاوری میں ملزم نورمحمد نے فائرنگ کرکے نوشادہ بی بی زوجہ جان محمد کوقتل کیا تھا جس کی ایف ائی ارمقتولہ کے شوہر جان محمد کی مدعیت میں مقتولہ کے سوتیلے بیٹے نورمحمد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

ایس ایچ او سٹی فضل محمدخان نے بتایا کہ فرار ملزم کی علاقہ گوساڑ پہاڑی میں موجودگی کی اطلاع پرپولیس نفری کے ہمراہ مزکورہ علاقہ کا گھیراؤ کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا جوکہ پہاڑی علاقہ کے راستہ فرارہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں