کراچی، پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 14 ملزمان گرفتار

April 13, 2019

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کے دوران 14 ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئیں۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے شیشہ مافیا کے خلاف کارروائی کی، ریسٹورنٹ میں چھاپہ مار کر شیشہ پینے والے 8 افراد کو گرفتار کرکے شیشہ اور فلیورڈ برآمد کرلیں۔

گلبہار پولیس نے فردوس کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان عبدالغنی اور جمشید سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پاکستان بازار پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک شخص عالم زیب عرف ٹیڑا کو بغیر لائسنس اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم تھانہ اجمیر نگری اور اورنگی کے 4 مقدمات میں ملوث پایا گیا۔

دوسری جانب سائیٹ اے پولیس نے کارروائی کرکے 2 ملزمان علیم اور بختی کو دو پستول، موبائل اور نقدی سمیت گرفتار کیا۔ ملزمان متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، ملزمان عادی مجرم ہیں اور متعدد بار تھانوں سے جیل جا چکے ہیں۔

اُدھر شرافی گوٹھ سے منشیات فروش کو ایک کلو سے زائد چرس اور نقدی سمیت گرفتار کیا۔