ہوم   >  پاکستان

پشاور بی آر ٹی منصوبے میں ایک اور فاش غلطی سامنے آ گئی

8 months ago

تعمیر کے آغاز سے اب تک 6 بار تکمیل کی تاریخ تبدیل ہونے والے پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں ایک اور غلطی سامنے آ گئی۔ بي آر ٹي منصوبہ جلد سے جلد مکمل کرنے کي کوشش ميں انجينئرز نے پشاور کے شہريوں کي زندگياں خطرے ميں ڈال ديں ۔ ہشت نگري انڈر پاس...

تعمیر کے آغاز سے اب تک 6 بار تکمیل کی تاریخ تبدیل ہونے والے پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں ایک اور غلطی سامنے آ گئی۔

بي آر ٹي منصوبہ جلد سے جلد مکمل کرنے کي کوشش ميں انجينئرز نے پشاور کے شہريوں کي زندگياں خطرے ميں ڈال ديں ۔ ہشت نگري انڈر پاس ميں بغیر کچھ سوچے سمجھے گيس پائپ لائن نصب کر دي گئی۔

پشاور کے ہشتنگري انڈرپاس ميں مين گيس پائپ لائن گزرنے کے باعث وہاں ست گزرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پشاور بی آر ٹی اسٹیشن  کے متنازع نام پر شہریوں نے دھاوا بول دیا

سماء سے بات کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ اس گیس پائپ لائن کی وجہ سے سر نیچے کر کے گزرنا پڑتا ہے ، یہاں تنصیب خطرناک ہے، گیس سے آگ لگنے کا بھی خدشہ ہے لہذا حکومت اسے فوری طور پر یہاں سے ہٹائے۔

دوسری جانب خيبرپختونخواحکومت نے گيس پائپ لائن کي تنصيب پرغلطي کا اعتراف کر ليا ۔ صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ میں نے خود جائزہ لیا ہےاور یہ خاصی خطرناک ہے۔

بی آر ٹی کی آزمائش، بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

شوکت یوسفزئی کے مطابق متعلقہ حکام کو ہدایت کردی گئی ہے کہ گیس پائپ لائن کو جلد از جلد ہٹایا جائے۔

یاد رہے کہ بی آر ٹی منصوبے کی اب تک 6 بار ڈیڈ لائن دی جا چکی ہے ۔ صوبائی حکومت نے کچھ عرصہ قبل 23 مارچ 2019ء کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد جون 2019ء کی تاریخ دے دی گئی۔

منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کے باعث اس کی قیمت 30 فیصد بڑھ چکی ہے جبکہ 9 بار ڈیزائن بھی تبدیل کیا جاچکا ہے، صرف رواں سال 6 بار تاریخیں دی گئیں لیکن چند اسٹیشن ہی بن سکے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں