Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

میجر جنرل فیض حمید سمیت 4 افسران لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی

SAMAA | - Posted: Apr 12, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 12, 2019 | Last Updated: 2 years ago

میجر جنرل فیض حمید سمیت پاک فوج کے 4 افسران کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا، میجر جنرل نعمان محمود، میجر جنرل اظہر عباس اور میجر جنرل فیض حمید شامل ہیں۔

میجر جنرل فیض حمید آئی ایس آئی کے انٹیلی جنس ونگ کے سربراہ رہ چکے ہیں، ان کا نام اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے کے خاتمے میں مرکزی کردار کے طور پر سامنے آیا تھا، حکومت اور ٹی ایل پی رہنماؤں کے درمیان معاہدے پر بھی ان کے دستخط تھے۔

مزید جانیے : آصف غفور کی پریس کانفرنس میں مذکور جنرل فیض کون ہیں؟

تحریک لبیک پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کیلئے فیض آباد انٹرچینج اسلام آباد پر دھرنا دیا تھا، جس کے باعث تقریباً 3 ہفتوں تک وفاقی دارالحکومت بری طرح متاثر ہوا تھا۔

ٹی ایل پی رہنماء خادم حسین رضوی نے 27 نومبر 2017ء کو دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ مسئلے کے حل کیلئے فوج کی شمولیت سے حکومت اور مظاہرین میں معاہدہ طے پاگیا، آرمی چیف کی جانب سے جنرل حمید کو بھیجنے پر مشکور ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube