Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

پاکستان کا برطانیہ سے کوہ نور ہیرا واپس کرنے کا مطالبہ

SAMAA | - Posted: Apr 11, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 11, 2019 | Last Updated: 2 years ago

وزير اطلاعات فواد چوہدری نے برطانيہ سے کوہ نور ہيرا پاکستان کو واپس کرنے کا مطالبہ کرديا، کہتے ہیں کہ جلیانوالہ باغ اور بنگال میں قحط پر بھی معافی مانگی جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کوہ نور ہيرا لاہور کی امانت ہے، ميوزم کو واپس کيا جائے۔

ٹویٹر پر فواد چوہدری نے لکھا کہ برطانوی حکومت سانحہ جليانوالہ اور بنگال قحط پر پاکستان، بھارت اور بنگلا ديش سے معافی بھی مانگے، کيوں کہ يہ دونوں واقعات برطانيہ کے چہرے پر بد نما داغ ہيں۔

سانحہ جلياںوالا کو 13 اپريل کو 100 سال مکمل ہو جائيں گے، 1919ء میں برطانوی فوجيوں نے امرتسر کے باغ ميں پُرامن مظاہرين پر گولياں برسا کر 1500 سے زيادہ افراد کو قتل کرديا تھا جبکہ 1943ء ميں بنگال قحط ميں

21 لاکھ سے زيادہ افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

برطانوی وزيراعظم تھريسا مے نے سانحہ جلياں والا پر افسوس کا اظہار کيا ہے ليکن اپوزيشن ليڈر جیریمی کوربن کہتے ہيں برطانوی حکومت کو باضابطہ طور پر دونوں واقعات پر معافی مانگنی چاہئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube