Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

پاک فوج کے شہداء کے ورثاء اور غازیوں میں اعزازات تقسیم

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 10, 2019 | Last Updated: 2 years ago

 

آرمی چیف جنرل قمر جاويد باجوہ نے پاک فوج کے شہداء کے ورثاء اور غازیوں میں اعزازات تقسیم کئے، 35 افسران کو ستارۂ امتیاز ملٹری اور 36 افسران و جوانوں کو تمغۂ بسالت دیا گیا۔ سپہ سالار کہتے ہیں وطن کی خاطر سب کچھ قربان کرنے والے حقیقی ہیرو ہیں۔

پاک فوج کے شہداء کے اہل خانہ اور غازیوں میں اعزازت تقسیم  کرنے کیلئے جی ایچ کیو میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے پاک فوج کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی، بولے کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کیسے جیتی؟، جب قوم ساتھ کھڑی ہو تو ہر مسئلے کا حل نکل آتا ہے۔

سپہ سالار نے شہداء کے ورثاء کے جذبے کو بھی سلام پیش کیا، کہا کہ شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے، جو قومیں اپنے شہیدوں کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جایا کرتی ہیں،  ہمارے پاس ایسے باپ ہیں جو اپنے بیٹے وطن پر نچھاور کرنے کو تیار ہیں، ایسی مائیں ہیں جو 21 – 21، 22 – 22 سال کے بیٹے نچھاور کرنے کو تیار ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 35 افسران کو ستارۂ امتیاز ملٹری اور 36 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا، پاک فوج کے 7 جوانوں کو اقوام متحدہ میڈلز بھی عطا کئے گئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube