Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

امریکا میں ایم کیو ایم عہدیدار پر ایک خاندان کو قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 9, 2019 | Last Updated: 2 years ago

Photo: Qaiser Ali/Facebook

ایم کیو ایم میری لینڈ چیپٹر کے ذمہ دار پر ورجینیا کی ایک فیملی کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کا الزام سامنے آگیا ۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق فیئرفیکس کاونٹی پولیس نے بتایا ہے کہ 53 سالہ قیصر علی نے نومبر کے ماہ میں اپنے ٹوئٹر کاونٹ سے ایک فیملی کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی ۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق قیصر علی کا تعلق ایم کیو ایم لندن الطاف حسین گروپ سے ہے۔

پولیس کی جانب سے فیئر فیکس کاؤنٹی کورٹ میں جمع کرائی گئی سرچ وارنٹ میں قیصر کی ایک ٹوئٹ کا ترجمہ بھی درج کیا گیا ہے جس میں اس کا کہنا تھا کہ ہم الطاف بھائی کے وفادار کارکن ہیں ہم آپ کو گھر میں گھس کر قتل کردیں گے ۔

اخبار نے بتایا کہ متاثرین قیصر علی کو جانتے تھے کیونکہ وہ پہلے ایم کیو ایم کیلئے کام کرتا تھا ۔تاہم علی نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس کی ٹوئٹ کو غلط لیا ہے ۔

ایک پولیس افسر نے ای میل کے ذریعے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ مشتبہ شخص نے قتل کرنے کا کوئی پلان نہیں بنایا تھا ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube