Sunday, March 7, 2021  | 22 Rajab, 1442
ہوم   > Latest

ڈی جی نیب بلوچستان کا بدعنوان ملزمان کی عدم گرفتاری پر اظہار برہمی

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Apr 9, 2019 | Last Updated: 2 years ago

قومی احتساب بیورو نے بدعنوان عناصر کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے نئی انٹیلی جنس ٹیمیں تشکیل دیدیں۔ ڈی جی نیب بلوچستان عابد ملک نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن سے متعلق کیسز کو مقررہ وقت میں منطقی انجام تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائیگا۔

نیب بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ڈی جی نیب بلوچستان محمد عابد جاوید نے کرپشن کیسز میں مطلوب اور مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

ان ہدایات کے بعد نیب کی انٹیلی جنس ٹیم نے بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی نیب بلوچستان محمد عابد جاوید کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے وژن کی روشنی میں کرپشن سے متعلق شکایات کی جانچ پڑتال سے لیکر ریفرنس دائر کرنے کے ٹائم فریم کی مکمل پابندی کے ساتھ ساتھ مفرور ملزمان کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کرپشن اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کیلئے عوام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی کرپٹ عناصر کا محاسبہ ممکن ہو سکتا ہے۔

ان کا کرپشن کے تدارک اور مکمل روک تھام کے لئے شعور و آگاہی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ صرف اس صورت ممکن ہے جب ہم اس کو قبیح فعل سمجھیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube