ہوم   > Latest

پاکستانی معیشت آئی سی یو میں نہیں تھی، اسحاق ڈار نے اسد عمر کے دعوے جھٹلادیے

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 9, 2019 | Last Updated: 1 year ago

اسحاق ڈار نے اسد عمر کے دعوے کو جھٹلاديا، بولے کہ پاکستانی معيشت کبھی آئی سی يو ميں نہيں تھی، حکمرانوں نے 8 ماہ میں تباہی پھیلادی، اب کہتے ہيں کہ بہتری کيلئے اقدامات کررہے ہيں۔ انہوں نے الزام لگايا کہ حکومتی اقدامات سے سرمايہ کار کا اعتماد بھی متاثر ہوا ہے۔ سماء کے پروگرام...

اسحاق ڈار نے اسد عمر کے دعوے کو جھٹلاديا، بولے کہ پاکستانی معيشت کبھی آئی سی يو ميں نہيں تھی، حکمرانوں نے 8 ماہ میں تباہی پھیلادی، اب کہتے ہيں کہ بہتری کيلئے اقدامات کررہے ہيں۔ انہوں نے الزام لگايا کہ حکومتی اقدامات سے سرمايہ کار کا اعتماد بھی متاثر ہوا ہے۔

سماء کے پروگرام ’’سوال‘‘ میں عنبر شمسی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اسحاق ڈار نے ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کے دعوؤں کو جھٹلادیا، ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کبھی آئی سی یو میں نہیں تھی، تبديلی سرکار کا معيشت کے حوالے سے کوئی ويژن نہيں، موجودہ حکومت نے 8 سے 9 ماہ ضائع کردیے۔

اسحاق ڈار نے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وزراء اور مشيروں کے بيانات مشکلات پيدا کررہے ہيں، مشير کہتا ہے پاکستان کنگال ہے، اسد عمر کہتے ہيں ڈيفالٹ ہوجائيں گے۔

سابق وزير خزانہ نے دعویٰ کيا کہ حکومتی اقدامات سے سرمايہ کاری ميں کمی آئی۔ انہوں نے سوال اٹھايا کہ روپے کی قدر ميں کمی سے کيا فائدہ اٹھايا گيا، برآمدات بڑھی؟، تجارتی خسارہ میں کمی آئی؟، روپے کی قدر میں کمی مسائل کا حل نہیں۔

سابق وزير خزانہ نے الزام لگايا کہ تحريک انصاف کی پاليسيوں سے بيروزگاری ميں اضافہ ہورہا ہے، مسلم ليگ ن کے دور ميں معيشت استحکام کی جانب گامزن تھی۔ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ چند سالوں بعد جی 20 میں شامل ہونے کا اشارہ مل چکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے، حکومت کی جانب سے غلط اعداد و شمار دیئے جارہے ہیں، ن لیگ نے لوڈ شیڈنگ ختم کی، حکومت سنبھالتے ہی گردشی قرضے ادا کئے، گزشتہ ادوار کے قرضے اتارنے کیلئے مزید قرض لئے۔

مزید جانیے : بحران کا مرحلہ ختم، استحکام کے دور میں آگئے، اسد عمر

پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسحاق ڈار بولے کہ کہا جارہا ہے کہ چند ہفتوں میں نوکریوں کے انبار لگے ہوں گے، اللہ کرے ایسا ہی ہو لیکن لگتا نہیں، دھرنوں اور منفی سیاست کے باوجود ن لیگ دور میں ریکارڈ ترقی ہوئی، 18 ویں ترمیم سے ملک کو کوئی مسئلہ نہیں۔

آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں نیب کو مطلوب سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ میرے ساتھ کسی نے ڈیل کی بات نہیں کی، مجھے کسی سے ڈیل کرنے کی ضرورت بھی نہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube