ہوم   >  پاکستان

الیکشن ایم کیو ایم سے مل کر لڑنے سے متعلق گورنر سندھ کی وضاحت

8 months ago

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ اچھي اتحادي جماعت ہے لیکن یہ وقت بتائے گا کہ اليکشن ايم کيو ايم سے مل کر لڑيں گے يا نہيں۔ حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ایم...

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ اچھي اتحادي جماعت ہے لیکن یہ وقت بتائے گا کہ اليکشن ايم کيو ايم سے مل کر لڑيں گے يا نہيں۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ایم کیوایم اور ہمارا نظریہ ایک ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم حیدر آباد سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں یونیورسٹی کا قیام چاہتے ہیں جس کيلئے صوبے کي منظوري کي ضرورت نہيں۔

ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے نظریات ایک ہيں، وزيراعظم

عمران اسماعیل نے کہا حیدر آباد میں یونیورسٹی کا نہ ہونا ذیادتی اور افسوسناک ہے، آئندہ 6 سے 8 ماہ میں یونیورسٹی کا افتتاح کیا جاسکتا ہے، یونیورسٹی کی جگہ کے تعین کےلیے یہاں آیا ہوں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ حیدرآباد میں ایئرپورٹ بند کرنے کا ارادہ نہیں بلکہ پی آئی اے حیدرآباد سے بین الاقوامی پروازیں چلانا چاہتا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ زہرہ شاہد کے قاتل پکڑے جا چکے ہیں، اب  پھانسی ہونی چاہیئے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں