Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

فيصل آباد ميں 10 سالہ بچے کا زيادتی کے بعد قتل، قاتل پڑوسی نکلا

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 7, 2019 | Last Updated: 3 years ago

فیصل آباد میں دس سالہ بچے سے زيادتي کے بعد قتل کے شبے ميں دو ملزمان کو حراست ميں لے ليا گیا، پولیس کے مطابق ایک ملزم نے اعتراف جرم بھي کرليا ۔

فيصل آباد کے علاقے غلام آباد ميں ہفتے کو لاپتہ ہونے والے دس سالہ بچے کي کھيتوں سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ، بچہ گھر سے کھيلنے کے ليے نکلا تھا۔

والد کے مطابق بيٹے کو بدفعلي کے بعد قتل کيا گيا، والد کا کہنا تھا کہ اس کی قمیض پھاڑ کراس کے گلے میں لپیٹی کر قتل کیا جسم پر تشدد کے نشان تھے۔

پولیس کے مطابق بچے کو زيادتي کے بعد قتل کرنے والے زيرحراست ملزم نے اعتراف جرم بھي کرليا ۔

غیرت کے نام پر خواتین کا قتل، تدارک کیلئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بچے کو بدفعلی کے بعد گلادبا کر قتل کیا، ملزم بچے کا پڑوسي ہے جو لاش تلاش کرنے کاڈرامہ بھي کرتا رہا۔

پوليس نے لاش اسپتال منتقل کرکے کارروائي شروع کردي، بچہ چار بہن بھائيوں ميں سب سے چھوٹا تھا، معصوم کي ہلاکت پر علاقے ميں خوف و ہراس پھيلا ہوا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube