Saturday, June 12, 2021  | 1 ZUL-QAADAH, 1442

بی آر ٹی پشاور کی آزمائش، بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 6, 2019 | Last Updated: 2 years ago

بی آر ٹی پشاور کی آزمائش جان لیوا ثابت ہوئی، حیات آباد میں بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی، پولیس نے شوہر کی مدعیت میں مقبمہ درج کرلیا۔

بی آر ٹی منصوبہ خیبرپختونخوا حکومت کیلئے تاحال درد سر بنا ہوا ہے، کئی بار منصوبے کے ڈیزائن میں تبدلی اور تاخیر کے بعد بالآخر بس کی آزمائشی سروس ہوئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

مزید جانیے : پشاور بی آر ٹی منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، چھٹی بار تکمیل کی تاریخ تبدیل

بی آر ٹی کی آزمائشی سروس کے دوران حیات آباد میں بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی، قریبی بنگلے کی ملازمہ لبنیٰ کوریڈور سے گزر رہی تھی کہ بس کی زد میں آگئی۔

ایس ایچ او کے مطابق کوریڈور کے سائیڈ جنگلوں کی تنصیب تاحال مکمل نہیں ہوئی، شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، بی آر ڈی حکام سے رابطے میں ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube