ہوم   > Latest

ڈیرہ اسماعیل خان: باپ نے 15 سالہ بیٹی بوڑھے شخص کو بیچ دی

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 6, 2019 | Last Updated: 1 year ago

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں باپ نے اپنی جوان بیٹی کو 60 سالہ شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے والد سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے علاقہ بگوانی شمالی میں باپ نے اپنی جوان بیٹی کو ساٹھ سالہ بوڑھے شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا۔

سولہ سالہ لڑکی نے تھانہ پہاڑ پہنچ کر پولیس کو بتایا کہ تین ماہ قبل میرے والد خادم نے مجھے محمد حسین نامی 60 سالہ شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا اور اس سے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے وصول  کیے۔ اس دوران وہ شخص مسلسل میری عصمت دری کرتا رہا۔

متاثرہ لڑکی نے کہا کہ میری عمر 15 سال ہے جو کہ شادی کی عمر بھی نہیں اور میرے باپ نے زبردستی مجھ سے ایک فارم پر دستخط بھی لیے۔

پولیس نے لڑکی کی رپورٹ پر اس کے والد سمیت واقعہ میں شامل 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور کارروائی کرتے ہوئے اس کے والد، خریدنے والے شخص محمد حسین اور ’ڈیل‘ میں شامل تیسرے شخص نذیر کو گرفتار کرلیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube