ميٹرک امتحانات ميں نقل روکنے کے دعوے ہوا ہوگئے۔لاڑکانہ ميں ميٹرک کےامتحانات ميں طالب علم کھلے عام نقل کرکے پرچے حل کررہے ہيں۔ لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات کے دوران سماء کی ٹیم نے اسٹنگ آپریشن کیا۔ امتحانات کے دوران کئی چیٹنگ گروپس ہیں جہاں واٹس ایپ پر پیپرز حل ہوکر آجاتے ہیں۔ اسٹنگ آپریشن میں...
ميٹرک امتحانات ميں نقل روکنے کے دعوے ہوا ہوگئے۔لاڑکانہ ميں ميٹرک کےامتحانات ميں طالب علم کھلے عام نقل کرکے پرچے حل کررہے ہيں۔
لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات کے دوران سماء کی ٹیم نے اسٹنگ آپریشن کیا۔ امتحانات کے دوران کئی چیٹنگ گروپس ہیں جہاں واٹس ایپ پر پیپرز حل ہوکر آجاتے ہیں۔ اسٹنگ آپریشن میں دیکھا گیا کہ يہ طلبہ نقل ميں اتنے مگن ہيں کہ کيمرا ان کي کارستانياں ديکھتا رہا اور طلبہ اپنے کام میں مگن دکھائی دئیے۔
وزير تعليم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ سندھ ميں امتحانات کے دوران نظام اچھا نہيں ہے۔ نقل کے دوران پوليس اہلکار بھي کاپي کلچر کي حوصلہ شکني کے بجائے جھوٹ بولتے رہے۔