وزیراعظم عمران خان آج جمرود میں جلسے سے خطاب کرینگے

SAMAA | - Posted: Apr 5, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 5, 2019 | Last Updated: 2 years ago

وزیراعظم عمران خان آج خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جمرود اسٹیڈیم میں جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جمرود اسٹیڈیم کو عمران خان کی تصاویر، بینرز اور پارٹی پرچموں سے سجایا دیا گیا ہے، جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے...

وزیراعظم عمران خان آج خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جمرود اسٹیڈیم میں جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

جمرود اسٹیڈیم کو عمران خان کی تصاویر، بینرز اور پارٹی پرچموں سے سجایا دیا گیا ہے، جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جمرود اسٹیڈیم اور ملحقہ جگہوں کو فرنٹیئر کور کے اہل کاروں اپنے حفاظتی حصار میں رکھیں گے۔ جلسے سے وزیراعظم اور دیگر پارٹی رہنما خطاب کریں گے۔

 

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان دیگر اضلاع کے بھی دورے کریں گے، جب کہ گورنر، وزیراعلیٰ کے پی اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں بھی دورے کے شیڈول میں شامل ہیں۔ عمران خان ضلع خیبر کیلئے ترقیاتی پیکج کا بھی اعلان کریں گے۔

 

وزیراعظم کے اس دورے کے دوران متاثرین اپنے مسائل کے حل کے سلسلے میں عمران خان سے امیدیں وابستہ رکھے ہوئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کا حصہ بننے سے قبل ان قبائلی اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف سال 2009ء میں آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ اس دوران  31 لاکھ 50 ہزار افراد نے یہاں سے نقل مکانی کی، جب کہ کامیاب فوجی آپریشن کے نتیجے میں 99 فیصد متاثرین کی واپسی ممکن بنائی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube