ہوم   >  پاکستان

بلوچستان، کوئلے کی کان میں ٹرالی گرنے سے 2 کانکن جاں بحق

5 months ago

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں ٹرالی گرنے سے 2 کانکن جاں بحق ہوگئے۔

لیویز کے مطابق واقعہ مچھ کی نجی کوئلہ کان میں پیش آیا جہاں کان میں اچانک ٹرالی کی رسی ٹوٹ گئی اور بے قابو ہو کر نیچے کام میں مصروف مزدوروں پر جا گری۔

دکی کی کوئلہ کان میں ایک اورحادثہ، 2 مزدور جاں بحق

حادثے کے نتیجے میں وہاں پر موجود دو مزدور شدید زخمی ہوگئے، جنہیں امدادی اہلکاروں نے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت خان جان ولد جان محمد اور خان جان ولد غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق افراد کا تعلق مچھ سے ہی ہے، ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں