Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

پنجاب میں خوف کی علامت نیتو ڈکیت گینگ خوشاب سے گرفتار

SAMAA | - Posted: Apr 4, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 4, 2019 | Last Updated: 3 years ago

پنجاب بھرمیں خوف کی علامت بننے والا نیتو ڈکیت گینگ کو خوشاب پولیس نے مبينہ مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے ساتھ مقابلے میں ان کا ایک ساتھی مارا گیا۔

ڈی پی او خوشاب عبادت نثار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بدنام زمانہ گینگ کے بارے میں میڈیا کو بتایا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے پچاس لاکھ  روپے نقدی،موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کرليا ہے۔ پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک ملزم مارا گیا ہے۔

یہ گروہ 10 بارہ سال سے دہشت کی علامت تھا اور خوشاب،سرگودھا اور ملتان سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں کارروائی کرتا تھا۔ ملزمان کو خوشاب کے تھانہ جوہرآباد میں رکھا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube