ہوم   > Latest

غیر تصدیق شدہ موبائل فونز کو بلاک کرنے کا معاملہ پی ٹی اے کے سپرد

SAMAA | - Posted: Apr 3, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 3, 2019 | Last Updated: 1 year ago

اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر تصدیق شدہ موبائل فونز کو بلاک کرنے کا معاملہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے سپرد کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ موبائل کمپنیز کے ساتھ غیرتصدیق شدہ موبائل فونز کو بلاک کرنے کے حوالے سے تاریخ میں توسیع پر رابطے میں ہیں، امید ہے جلد مناسب فیصلہ کرلیں گے۔

پی ٹی اے کا 20 اکتوبر کے بعد غیر رجسٹرڈ موبائل فونز،انٹرنیٹ ڈیوائسز بند کرنے کا فیصلہ

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پی ٹی اے اور موبائل کمپنیز اس کا حل نکالیں، عدالت نے موبائل کمپنیز کی درخواست پی ٹی اے کو بھیجنے کی ہدایت کر دی۔

پی ٹی اے نے موبائل رجسٹریشن کےلیے 29 جنوری سے 29 مارچ تک کا وقت دیا تھا۔ نجی موبائل کمپنی نے شہریوں کی آگاہی کے لیے وقت بڑھانے کی استدعا کی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube