ایبٹ آباد میں میٹرک کا فزکس کا پرچہ دوبارہ لے لیا گیا ہے۔ دسویں جماعت کا 2 اپریل کو ہونے والا پرچہ آؤٹ ہونے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔
ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ نے آج 481 مراکز پر فزکس کا پرچہ وقت پر شروع کروادیا۔ایبٹ آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے انتہائی سختی کی گئی اور یہ یقینی بنایا گیا کہ پرچہ آؤٹ نہ ہو۔
فزکس کا کل ہونے والا پرچہ آؤٹ ہونے کی شکایت پر منسوخ کردیا گیا تھا۔